Kanz e Aza

سکینہ جاگ جائے گی

A noha written by Hasnain Akbar. Lyrics in Urdu.

ہائے سجاد مُحاری ہائے بیمار مُحاری

مچائوشور نہ لوگو سکینہ جاگ جائے گی

میری زنجیر نہ کھینچو سکینہ جاگ جائے گی


کبھی بچی کو تکتا ہے کبھی آنسو بہاتا ہے

درِ زندان پہ بیٹھا مسافر سب سے کہتا ہے

ذرا آرام سے گُزرو سکینہ جاگ جائے گی

میری زنجیر نہ۔۔۔


کسی بھی ظلم کے جو آہ کی خاطر وہ لب کھُلتے

تڑپ کر عابدِ بیمار یہ کہتا تھا ہونٹوں سے

اگر یہ آہ نکلی تو سکینہ جاگ جائے گی

میری زنجیر نہ۔۔۔


اگر اولاد والے ہو تمہیں یہ سب پتہ ہو گا

ادھوری نیند سے اُٹھ جائے جو بچی تو کیا ہو گا

خدارا شمر کو رو کو سکینہ جاگ جائے گی

میری زنجیر نہ۔۔۔


ابھی زندان میں ہو جائے گا کُہرام پھربرپا

وہ آہٹ سُن کے سمجھے گی کہ شاید آ گئے بابا

درِ زندان نہ کھولو سکینہ جاگ جائے گی

میری زنجیر نہ۔۔۔


یہ وعدہ ہے میرا پانی نہیں مانگوں گا میں تم سے

وہ جب اُٹھ جائے تو جی بھر کے بیشک مارنا دُرّے

ابھی بے کس کو نہ مارو سکینہ جاگ جائے گی

میری زنجیر نہ۔۔۔


ابھی آزاد ہو تم قید کے مطلب کو کیا جانو

پرندو چھوڑ دو زندان میری التجا مانو

چلے جائو نہ یوں چہکو سکینہ جاگ جائے گی

میری زنجیر نہ۔۔۔


سرِ زنداں سکینہ کو قضا کی نیند کیا آئی

کسی سے کچھ نہیں کہتا ہے اس مظلوم کا بھائی

کے اب یہ ڈر نہیں اُس کو سکینہ جاگ جائے گی

میری زنجیر نہ۔۔۔


صفِ ماتم سے عابد کا یہ اکبر بین آتا ہے

اسے بس باپ کے پُرسے میں ہی اب چین آتا ہے

صدا ماتم کی نہ رو کو سکینہ جاگ جائے گی

میری زنجیر نہ۔۔۔