اصغر ہو تم کہاں بھیا ہو تم کہاں
سونا ہے بن تیرے یہ جہاں یہ جہاں اصغر
میں تپتی ریت میں ڈھونڈوں تمہیں کہاں
سونا ہے بن تیرے یہ جہاں یہ جہاں اصغر
نہ مثل تیری کوئی دیکھی ہے تصویر علی
تیرے ہی دم سے یہ اسلام کی مشکل ہے ٹلی
دین احمد کو تیرا یاد ہے احسان اصغر
سونا ہے بن تیرے۔۔۔
بن تیرے کیسے پیےء پانی یہ ہمشیر تیری
مجھکو پانی میں نظر آتی ہے تصویر تیری
بھلاؤں کیسے میں سوکھی تیری زباں اصغر
سونا ہے بن تیرے۔۔۔
لوریاں دی نہ تجھے گود میں کھلایا نہیں
جھولا جی بھر کے تیری بہن نے جھلایا نہیں
ہوے نہ پورے میرے دل کے یہ ارماں اصغر
سونا ہے بن تیرے۔۔۔
سن کے ھل من کی صدا جھولے سے گر جانا تیرا
ہاتھوں پہ بابا کے سہہ پہلو تیر کھانا تیرا
کر گیا سارے زمانے کو تو حیراں اصغر
سونا ہے بن تیرے۔۔۔
تیرے خورشید کو ایک پل نہ چین آتا ہے
ہاے وہ پیاسا گلا تیرا یاد آتا ہے
تو ہنس کے توڑ گیا حرملہ کی ہے کماں اصغر
سونا ہے بن تیرے۔۔۔