سفر میں آخری دولت لٹا کے روتے ہیں
حسین تربت اصغر بنا کے روتے ہیں
یہ کس چراغ کو اے شامیوں بجھا ڈالا
کہ جس کی یاد میں جھونکے ہوا کے روتے ہیں
سفر میں آخری دولت۔۔۔
مدینے والوں کو کھلتا تھا گریہء زہرا
حسین اس لےء جنگل بسا کے روتے ہیں
سفر میں آخری دولت۔۔۔
ہمارے گھر میں بھی ہوتی ہے مجلس شبیر
ہمارے گھر میں بھی سجاد آ کے روتے ہیں
سفر میں آخری دولت۔۔۔
نہ جانے اشکوں سے کیا لکھ دیا ہے صغرا نے
پسر کی لاش پہ شاہ خط سنا کے روتے ہیں
سفر میں آخری دولت۔۔۔
رباب کو در خیمہ پہ دیکھ کر مولا
زباں سے کچھ نہ کہا سر جھکا کے روتے ہیں
سفر میں آخری دولت۔۔۔
ہوا ہے دشت میں پامال ہاے ابن حسن
حسین لاش کے ٹکڑے اٹھا کے روتے ہیں
سفر میں آخری دولت۔۔۔
بلال شام غریباں کی یاد آتی ہے
چلو چراغ شب غم بجھا کے روتے ہیں
سفر میں آخری دولت۔۔۔