کہا زینب نے یہ رو کر سنبھالو بیبیوں چادر
سر عباس آتا ہے
بلا لاے سکینہ کو کویء زندان سے جاکر
سر عباس آتا ہے
یہ غیرت کا خدا ہے اسکی غیرت کا تقاضہ تھا
کھلا سر دیکھکے نیزے سے جو یہ سر گراتا تھا
نہیں ہے پاس گر چادر تو رکھلو ہاتھ ہی سر پر
---سر عباس-
بھرا ہوگا لہو آنکھوں میں اسکی قد ہٹاؤنگی
میں بچپن کی طرح سے بھائی کا چہرہ دھلاؤنگی
اگر ممکن ہے تو دیدے کوئی پانی مجھے لاکر
---سر عباس-
مجھےاٹھنا پڑے گا بیبیوں تعظیم کو اسکی
میں ماں ام البنین کی سمت سے غازی کو چومونگی
سنبھالے سر کویء عون و محمد کے یہاں آ کر
---سر عباس-
اسی احساس سے اس نے نظر اپنی جھکایء ہے
اسے معلوم ہے یہ کتنا غیرت مند بھائی ہے
چھپاےء کس طرح زینب پڑے ہیں نیل شانوں پر
---سر عباس-
ملا پانی اسے پوچھا تو کیا بتلایگی زینب
بھلا اسکی بہتیجی کو کہاں سے لایگی زینب
نگاہیں اُس کی ڈھونڈینگی سکینہ کو یہاں آ کر
---سر عباس-
تھے سب کی جھولیوں میں اپنے اپنے لاڈلوں کے سر
رقیہ ام لیلیٰ ام فروہ مادر اصغر
اٹھی کہتے ہوئے ہر ماں سر اپنے لال کے رکھ کر
---سر عباس-
تکلم شامیوں کی عورتیں بھی روتی جاتی ہیں
علی کی بیٹیاں جلدی سے زخموں کو چھپاتی ہیں
کھڑی ہے ہاتھ پھیلائے ہویء قد زینب مضطر
---سر عباس-