Kanz e Aza

سجاد اٹھو بالی سکینہ

A noha. Lyrics in Urdu.

سجاد اٹھو پیاسی سکینہ کو سنبھالو

یہ شام غریباں ہے غریبوں کو بچالو


جل جاے نہ خیموں میں کہیں آل پیمبر

ان آگ کے شعلوں سے ہمیں آ کے نکالو

سجاد اٹھو۔۔۔


کلثوم کو فروہ کو بچاتی ہوں ستم سے

تم خاک پہ بیٹھے ہوے بچوں کو سنبھالو

سجاد اٹھو۔۔۔


حسرت سے وہ زینب کی طرف دیکھ رہا ہے

آغوش میں باقر کو اے سجاد چھپالو

سجاد اٹھو۔۔۔


کوزہ لیےء پانی کا یہ کہتی ہے سکینہ

اصغر ہو کہاں آ کے زرا پیاس بجھالو

سجاد اٹھو۔۔۔


لٹ جاؤں گی پردیس میں یہ مجھکو خبر تھی

میں ہو گیء برباد مجھے آ کے بچالو

سجاد اٹھو۔۔۔


کچھ خاک اڑا کر اے بیاباں کی ہواؤں

بے پردہ نبی زادیوں کا پردہ بنا لو

سجاد اٹھو۔۔۔