جبریل خبر غم کی فلک سے لاے
زینب کے اجڑنے کے زمانے آے
غم دور نہیں کربوبلا کا میری بی بی
آنے کو ہے اک دور جفا کا میری بی بی
آتے ہیں چاروں طرف درد کے ساے
زینب کے اجڑنے کے زمانے آے
جبریل خبر غم کی۔۔۔
بابا کے بچھڑ جانے سے ڈر لگنے لگا ہے
اماں کی جدائی سے یہ غم اور بڑا ہے
زینب کو یہی صدمہ بہت خون رلاے
زینب کے اجڑنے کے زمانے آے
جبریل خبر غم کی۔۔۔
کعبے سے صدا آتی ہے کیا ظلم ہوا ہے
جو روح عبادت ہے وہ تر خوں میں پڑا ہے
افسوس ہدایت کے سنوں آج گرا ے
زینب کے اجڑنے کے زمانے آے
جبریل خبر غم کی۔۔۔
عباس کے ہونٹوں کی ہنسی ماند پڑی ہے
کلثوم بنی یاس کی تصویر کھڑی ہے
چھاے ہے در زہرا پہ آلام کے ساے
زینب کے اجڑنے کے زمانے آے
جبریل خبر غم کی۔۔۔
ہے گریا کناں عرش پہ خاتون قیامت
آی ہے میرے بچوں پہ اک اور مصیبت
کعبے کو ہلا دیتی ہے حسنین کی آہیں
زینب کے اجڑنے کے زمانے آے
جبریل خبر غم کی۔۔۔
غم سے ابو طالب کا پھٹا جاتا ہے سینہ
آتا ہے نظر خوں میں ڈوبا ہوا بیٹا
یہ ظلم ہی ایسا ہے فلک اشک بہاے
زینب کے اجڑنے کے زمانے آے
جبریل خبر غم کی۔۔۔
صفدر یہ بکا کرتے تھے حسنین تڑپ کر
کوفے میں کوئی نہیں کوئی ندیم اے غمِ حیدر
زینب سے کہو فرش عزا گھر میں بچھاے
زینب کے اجڑنے کے زمانے آے
جبریل خبر غم کی۔۔۔