زینب لپٹ کے رویء عباس کے علم سے
سیدانیاں تھی مضطر چہرےتھے زرد غم سے
...زینب لپٹ کے
لپٹی ہوئی علم سے کہتی تھی بنت زہرا
اس وقت بیکسی میں عباس بچھڑے ہم سے
...زینب لپٹ کے
عباس مر گےء ہیں سن کر خبر یہ شہ سے
تصویر یاس و حسرت ہر بی بی تھی الم سے
...زینب لپٹ کے
اک حشر سا بپا ہے ارض و سماں ہے لرزا
آہ و بکا کا طوفاں اٹھتا ہے وہ حرم سے
...زینب لپٹ کے
بچی نے ماں سے پوچھا کیوں اتنا رورہی ہو
عمو نہیں ملیں گے کیا پھر نہ آکے ہم سے
...زینب لپٹ کے
بابا چچا کہاں ہیں لاےء ہو کیوں علم کو
یہ پوچھتی تھی بچی لپٹی شہ امم سے
...زینب لپٹ کے
بالی سکینہ لایء لب پر نہ العطش پھر
سہمی بچھڑ کے ایسی عباس دل ہشم سے
...زینب لپٹ کے
الفت کی اور وفا کی زندہ مثال بن کر
مشک سکینہ اب بھی ہے منسلک علم سے
...زینب لپٹ کے
بھائی سے بھائی بچھڑے جسکا تو اسکی حالت
درد آشنا سے پوچھو یا پھر انیس غم سے
...زینب لپٹ کے