Kanz e Aza

زہرا کی بیٹیوں

A noha written by Mazhar Abidi. Lyrics in Urdu.

ہاے ہاے ہاے

زہرا کی بیٹیوں کا سفر ہاے ہاے ہاے


نیزے پہ ہے حسین کا سر ہاے ہاے ہاے

زہرا کی بیٹیوں کا سفر ہاے ہاے ہاے


جس نے دیا ہجاب اسی گھر کی بیٹیاں

بازار شام آی ہے کرتی ہوی فغاں

کانٹوں پہ کر رہی ہے سفر

زہرا کی بیٹیوں کا سفر۔۔۔


میری کنیز دیکھ نہ لے مجھکو بے ردا

سجاد سے یہ زینب دلگیر نے کہا

آیا قریب شیریں کا گھر

زہرا کی بیٹیوں کا سفر۔۔۔


ایک حشر سا بپا ہے دل سوگوار میں

زینب کسے بلاے بھلا اس دیار میں

بابا ہے نہ بھائی نہ پسر

زہرا کی بیٹیوں کا سفر۔۔۔


برسات پتھروں کی ہے آل رسول پر

ہنستے ہیں شام اسیروں کو دیکھ کر

کرتی ہے شاہزادی اگر

زہرا کی بیٹیوں کا سفر۔۔۔


کتنے سکوں سے ہم نے کیا طےء یہ راستہ

زینب نہ تیس گھنٹوں میں طےء یہ سفر کیا

بے پردہ تھامے قلب و جگر

زہرا کی بیٹیوں کا سفر۔۔۔


اے وقت کے امام یہ پرسہ کرے قبول

ہے مادر حسین یہاں آپ اور رسول

کرتے ہیں سارے جن و بشر

زہرا کی بیٹیوں کا سفر۔۔۔


ہمراہ شادماں کے جو قافلہ

بازار شام دیکھ کے یاد آیا با خدا

اے مظہر عابدی وہ سفر

زہرا کی بیٹیوں کا سفر۔۔۔