زنداں میں نہیں آتی کیوں تازہ ہوایں بھیا
سجاد سکینہ کو مرنے سے بچا بھیا
دیواروں سے زنداں کی ٹکراکے میں گرتی ہوں
پھر دیر تلک بھیا تنہا ہی سسکتی ہوں
آ ریت کے بستر سے بہنا کو اٹھا بھیا
---زنداں میں نہیں آتی
جیتی تھی امامت کے میں پاک سویروں میں
اب میری گزرتی ہے زنداں کے اندھیروں میں
اس وقت بھی رسی میں ہے میرا گلا بھیا
---زنداں میں نہیں آتی
پانی نہیں مانگوں گی بچوں کو سنبھالونگی
ان چھوٹے سے ہاتھوں سے تیرے کانٹے نکالونگی
اک بار سکینہ کو تو پاس بلا بھیا
---زنداں میں نہیں آتی
جس نے مجھے مارا تھا وہ خواب میں آتا ہے
میں سو بھی نہیں سکتی کچھ ایسے ڈراتا ہے
سجاد مجھے دیدو باہوں میں پناہ بھیا
---زنداں میں نہیں آتی
سجاد تیرے غم میں جو آشک بہاے گا
جو حلقہ ء ماتم میں سر پیٹتا آے گا
توقیر دلاؤں گی وعدہ ہے میرا بھیا
---زنداں میں نہیں آتی