Kanz e Aza

زلزلوں میں دُنیا

A noha. Lyrics in Urdu.

زلزلوں میں دُنیا تھی آسمان لرزا تھا

رِہ گئے گرم صحرا پر شاہِ دیں کا لاشہ تھا


بے قرار موجیں تھیں شعلہ بار دریا تھا

ابنِ ساقئی کوثر تین دن کا پیاسا تھا

زلزلوں میں دُنیا تھی ۔۔۔


قتل ہو گئے عباس آس ٹُوٹی پیاسوں کی

مشک ٹکڑے ٹکڑے تھی خون میں تر پھریرا تھا

زلزلوں میں دُنیا تھی ۔۔۔


ہر قدم پہ ٹھوکر تھی دل میں درد اُٹھتا تھا

شہ کی ناتوانی تھی نوجواں کا لاشہ تھا

زلزلوں میں دُنیا تھی ۔۔۔


کل لہو میں ڈُوبے گی نوجوانی اکبر کی

ماں کی چشمِ حسرت میں صبح کا سناٹا تھا

زلزلوں میں دُنیا تھی ۔۔۔


تشنہ لب وہ مہماں تھے کربلا کے جنگل میں

جن کے واسطے پانی خون سے بھی مہنگا تھا

زلزلوں میں دُنیا تھی ۔۔۔


قلب فوج میں اُٹھی انقلاب کی موجیں

دشتِ شاہ پر پیاسا شیر خوار بچہ تھا

زلزلوں میں دُنیا تھی ۔۔۔