زرد ہے چہرہ نحیف و زار ہوں
ماتم سجاد میں بیمار ہوں
کہتی تھی زینب دہائی یا علی
سر برہنہ میں سر بازار ہوں
زرد ہے چہرہ۔۔۔
کہتے تھے عابد اٹھے کیونکر قدم
اے ستمگاروں نحیف و زار ہوں
زرد ہے چہرہ۔۔۔
دم بہ دم کھینچو نہ میرے ہاتھ کو
پاؤں بڑھ سکتے نہیں ناچار ہوں
زرد ہے چہرہ۔۔۔
میں پیادہ تم ہو گھوڑوں پر سوار
کس طرح دوڑوں بہت بیمار ہوں
زرد ہے چہرہ۔۔۔