Kanz e Aza

روے حسین مسلم

A noha written by Mazhar Abidi (2026). Lyrics in Urdu.

ہاے تربت میں رو پڑی زہرا

ایسے روے حسین مسلم کو


گر گیا ہاے سر سے عمامہ

ایسے روے حسین مسلم کو


راہ کوفہ میں تھے حسین ابھی

جب خبر آئی قتل مسلم کی

جس جگہ تھے وہی پہ بیٹھ گےء

اشک آنکھوں سے ہو گےء جاری

قافلے میں صدا تھی واویلا

ایسے روے حسین مسلم کو

ہاے تربت میں۔۔۔


پھر یہ زینب سے رو کے فاطمہ

میں تو برباد ہو گیا بہنا

میرے بھائی کو اہل کوفہ نے

کس قدر بیکسی میں مار دیا

سن کے بیہوش ہوگیء بہنا

ایسے روے حسین مسلم کو

ہاے تربت میں۔۔۔


بے وطن پر زرا نہ رحم کیا

ایک مسافر پہ یہ جفا ڈھای

کر کے پیاسا شہید مسلم کو

لاش کوفے کے در پہ لٹکای

بس یہ کہتے ہی سر کو پیٹ لیا

ایسے روے حسین مسلم کو

ہاے تربت میں۔۔۔


زوجہ مسلم کی جب قریب آی

اس کو مسلم کا یوں دیا پرسہ

مثل عباس تھا وہ میرے لئے

حال کیسے بتاؤں میں دل کا

جیسے بیٹے کو باپ ہے روتا

ایسے روے حسین مسلم کو

ہاے تربت میں۔۔۔


شدت غم سے قلب زخمی تھا

اور آنکھوں سے علقمہ جاری

ہاے میرا سفیر مارا گیا

بس یہی کہہ کے کی عزاداری

ایک پل بھی نہیں رکا گریہ

ایسے روے حسین مسلم کو

ہاے تربت میں۔۔۔


فرش مجلس پہ صفدر و مظہر

یوں مصائب بیان ہوتے ہیں

ماتمی سوگوار ہے سب ہی

بین سنتے ہیں اور روتے ہیں

مرثیہ بن گیا یہی جملہ

ایسے روے حسین مسلم کو