Kanz e Aza

روز تربت پہ میری

A noha written by Mazhar Abidi. Lyrics in Urdu.

وصیت ہے یتیموں کی زنداں سے سکینہ کی


کون زنداں میں سنے یہ میرے نالے اماں

کر دیا مجھکو اندھیروں کے حوالے اماں

ایک مدت سے نہیں دیکھے اجالے اماں

مجھکو زنداں کی اندھیروں سے بچانا اماں

روز تربت پہ میری شمع جلانا اماں


اپنے ان زخموں کی میں تاب نہ لا پاؤں گی

مجھکو لگتا ہے میں کچھ روز میں مر جاؤں گی

اماں میں لوٹ کے نہ اپنے وطن جاؤں گی

میری حالت میری صغرا کو بتانا اماں

روز تربت پہ میری۔۔۔


جب بھی روی مجھے مارتا تھا شمر لعیں

نیند اس ڈر سے مجھے قید میں آتی ہی نہیں

پھر میری قبر پہ وہ شمر نہ آ جائے کہیں

مجھکو تنہا نہ یہاں چھوڑ کے جانا اماں

روز تربت پہ میری۔۔۔


پیاس کی آخری منزل ہے یہ ہے وقت کڑا

جسم کا پانی میرا سوکھ گیا ہے سارا

اب تو ہڈی سے میرا گوشت جدا ہونے لگا

میرا یہ حال چچا جاں کو سنانا اماں

روز تربت پہ میری۔۔۔


غسل جب دینے لگو مجھکو تو ہو دھیان زرا

زخم تازہ ہے ابھی خون بہت میرا بہا

جسم کے زخموں سے چپکا ہے یہ کرتہ میرا

جسم سے کرتے کو آہستہ چھڑانا اماں

روز تربت پہ میری۔۔۔


ہو گیا مجھکو یقیں میں نہ کبھی جاؤں گی گھر

دفن ہو جاؤں گی اس قید جفا میں مر کر

ایک وصیت ہے میری پوری کرو گی مادر

فاتحہ کے لئے بابا کو بلانا اماں

روز تربت پہ میری۔۔۔


کیسی پر درد وصیت تھی بیاں ہو کیسے

بین یہ مظہر و فرحان سکینہ نے کیےء

ظالموں سے نہ کفن لینا سکینہ کے لئے

مجھکو کرتے میں ہی مرقد میں سلانا اماں

روز تربت پہ میری۔۔۔