دی صدا زینب نے اماں گھر لٹا کر آی ہوں
کیا سناؤں آپ کو اماں میں روداد سفر
سامنے میرے لٹا ایک دوپہر میں سارا گھر
اپنے آنکھوں میں لہو کے سارے منظر لای ہوں
دی صدا زینب نے۔۔۔
نرغہء اعدا میں اماں میرا بھائی گھر گیا
چھوڑ دو بھائی کو میرے بارہا میں نے کہا
میں محمد کی نواسی فاطمہ کی جای ہوں
دی صدا زینب نے۔۔۔
میں تڑپتی ہی رہی روتی رہی سر پیٹ کر
ہو گیا تن سے جدا اماں میرے بھائی کا سر
کربلا میں اپنے مانجاے کو کھو کر آی ہوں
دی صدا زینب نے۔۔۔
تازیانے اور طمانچے شمر کی کھاتی رہی
پھر اندھیرے قید خانے میں سکینہ مر گیء
شام کے زنداں میں اماں اس کو کھو کر آی ہوں
دی صدا زینب نے۔۔۔
ظلم ایسے تھے سکینہ ہو چکی تھی مزمہل
کیا کہوں اماں میں تم سے جانتا ہے میرا دل
کیسے اس بچی کی گردن سے رسن کھلوای ہوں
دی صدا زینب نے۔۔۔
کانپتی تھی بین سن کر تربت زہرا رشید
کہہ رہی تھی رو کے زینب ہو گےء بھائی شہید
ساتھ اپنے خوں بھرا بھای کا کرتہ لای ہوں
دی صدا زینب نے۔۔۔