دن ڈھل رہا ہے پیاسی سکینہ اداس ہے
مشک و علم کی اب بھی یتیموں کو آس ہے
دم گھٹ رہا ہے لوٹ کے آجاؤ اب چچا
اصغر کو تین روز سے پانی نہیں ملا
بچے سسک رہے ہیں کیء دن کی پیاس ہے
دن ڈھل رہا ہے۔۔۔
رہوار سے سکینہ نے رو روکے یہ کہا
رکھنا خیال دشت میں بابا حسین کا
اس دشت کربلا میں یہی میری آس ہے
دن ڈھل رہا ہے۔۔۔
یہ رات یہ اندھیرا یہ زہرا کی بیٹیاں
مقتل سے ایک یتیمہ کی آتی ہے سسکیاں
کانوں سے خون بہتا ہے چہرے پہ یاس ہے
دن ڈھل رہا ہے۔۔۔
یہ وارث رسول ہے تجھکو خبر نہیں
خنجر سے قتل جس کو تو کرتا ہے اے لعیں
دلبند فاطمہ ہے یہ حق کی اساس ہے
دن ڈھل رہا ہے۔۔۔
خوں خوار بن میں شام غریباں بھی آ گیء
دن میں تمام شب یہ صدا گونجتی رہی
بابا تمہاری لاڈلی بیٹی اداس ہے
دن ڈھل رہا ہے۔۔۔
آؤ محب نماز مودت کریں ادا
ایمان کی دلیل ہے یہ غم حسین کا
روتا ہے جو حسین پہ وہ حق شناس ہے
دن ڈھل رہا ہے۔۔۔