Kanz e Aza

دنیا سے اب سفر ہے

A noha written by Zaheer Jaffery. Lyrics in Urdu.

دنیا سے اب سفر ہے بیمار کربلا کا

بدلہ ہوا ہے عالم گلزار کربلا کا


یثرب کی زندگی بھی زنداں سے کم نہیں تھی

معبود آنسوؤں سے کب چشمِ نم نہیں تھی

کب آپکے لبوں پر روداد غم نہیں تھی

دنیا سے اب سفر ہے۔۔۔


نظروں میں پھر رہا تھا گزرا ہوا زمانہ

ہاے وہ جسم لاغر ہاے وہ تازیانے

ہاے وہ ظلم اعدا ہاے وہ قید خانے

دنیا سے اب سفر ہے۔۔۔


پیش نگاہ عابد بے داد اشقیاء تھی

شام و سحر زباں پر روداد کربلا تھی

مغموم زندگی تھی اور یاد کبریا تھا

دنیا سے اب سفر ہے۔۔۔


چالیس سال اپنے بابا کا غم‌ منا کر

خود اپنے آنسوؤں کے شمعِ جلا جلا کر

اب مطمئن چلے ہیں غم سے نجات پا کر

دنیا سے اب سفر ہے۔۔۔


بعد حسین کیا کیا صدمے اٹھا کے آے

زندان میں بہن کی تربت بنا کے آے

کربوبلا میں اپنا سب کچھ لٹا کے آے

دنیا سے اب سفر ہے۔۔۔


یاد آ رہی تھی اکثر زینب کی بے ردائی

نظروں میں پھر رہا تھا کڑیل جوان بھای

تڑپا رہی تھی دل کو بے شیر کی جدائی

دنیا سے اب سفر ہے۔۔۔


نظروں میں پھر رہا تھا عاشور کا وہ منظر

عالم وہ بیکسی کا جلتا ہوا وہ بستر

ہاے وہ ریگ صحرا ہاے وہ لاش‌ سرور

دنیا سے اب سفر ہے۔۔۔


لاشے پہ آیینگے جب بیکس امام باقر

دیکھیں گے جس گھڑی وہ بابا کا جسم لاغر

کس دل سے اے ظہیر اب کیسے بیاں ہو منظر

دنیا سے اب سفر ہے۔۔۔