یا رب ہمیں بھی زیارت کربوبلا نصیب ہو
شاہ زمن کے روضے پہ ہمیں حاضری نصیب ہو
کب تک دیوانہ شہ کا کرے انتظار مولا
زیارت کی آرزو میں ہے دل بیقرار مولا
روضے کو چومنے کی سعادت ہمیں نصیب ہو
یا رب ہمیں بھی۔۔۔
کیا مولا عقیدت کمی رہ گیء ہماری
یا پھر غریب ہونا یہی ہے خطا ہماری
کرتا ہوں اب دعا یہ بلاوا تیرا نصیب ہو
یا رب ہمیں بھی۔۔۔
ہم جیسے عاصیوں تیرا در ہے اک سہارا
وابستہ آپ سے ہے یہ امید اب ہمارا
کربل میں جا کے کرلوں گناہ معاف یہ نصیب ہو
یا رب ہمیں بھی۔۔۔
مدت سے آرزو ہے ہے دل بے قرار مولا
روضے کی جال تھام کے نوحہ پڑھوں میں مولا
ان آنسوؤں کا تحفہ کروں پیش یہ نصیب ہو
یا رب ہمیں بھی۔۔۔
جس سر زمیں پہ مدفن جگر بند فاطمہ ہے
شبیر کے لہو سے جو خاک شفا بنا ہے
ہم بھی کریں گے سجدہ خدایا وہ دن نصیب ہو
یا رب ہمیں بھی۔۔۔
کربوبلا کا منظر کتنا حسین ہوگا
ہم سب کی تصور میں رہتا ہے شہ کا روضہ
مرنے سے پہلے دیکھوں وہ منظر جناں نصیب ہو
یا رب ہمیں بھی۔۔۔
احسان یہ دل میں حسرت لیےء جی رہا ہے اعظم
کربوبلا میں اک دن کروں گا ضرور ماتم
اک پل نہ تھمنے پاے وہاں آشک غم نصیب ہو
یا رب ہمیں بھی۔۔۔