یہ ملا کربلا میں احمد کو رسالت کا صلہ
دشت میں خون شاہ احمد بنایا جا رہا ہے
یوں چراغ فاطمہ زہرا بجھایا جا رہا ہے
خاک زہرا ہے اڑاتی پیٹیتے ہیں سر نبی
گردن شاہ زمن پہ خنجر چلایا جا رہا ہے
دشت میں خون۔۔۔
ماں لپٹ کر رو رہی جھولے سے بے شیر کے
اور ادھر تیر ستم سے پانی پلایا جا رہا ہے
دشت میں خون۔۔۔
تھی قیامت کی گھڑی میدان میں شبیر پر
نوجواں بیٹے کا لاشہ تنہا اٹھایا جا رہا ہے
دشت میں خون۔۔۔
یا علی آؤ مدد کو رو کے فضہ نے کہا
اب تمہاری بیٹیوں کو قیدی بنایا جا رہا ہے
دشت میں خون۔۔۔
اکبر و عباس و قاسم خون سے بے شیر کے
اس طرح عرفان دین کا گلشن سجایا جا رہا ہے
دشت میں خون۔۔۔