Kanz e Aza

دی بشیر نے

A noha written by Baqar. Lyrics in Urdu.

دی بشیر نے رو کے یہ صدا

لٹ گئے حرم مر گئے حسین

گُل ہوا چراغ لو مدینے کا

لُٹ گئے حرم مر گئے حُسین


وہ مُجاورِ روضئہ نبی

اس مدینے کی جسے زیب تھی

خاک میں اُسے لو ملا دیا

لٹ گئے حرم مر گئے حسین

دی بشیر نے۔۔۔


دو پہاڑ تلک صاف گھر ہوا

عصر کو کٹا شاہ کا گلا

بعدِ قتل شاہ خیمہ جل گیا

لٹ گئے حرم مر گئے حسین

دی بشیر نے۔۔۔


ناتواں نے ہائے پہنی بیڑیاں

ہو گئیں اسیر ساری بیبیاں

قید کی گئی آلِ مصطفیٰ

لٹ گئے حرم مر گئے حسین

دی بشیر نے۔۔۔


بیووں کو کیا اونٹوں پر سوار

دی مریض کے ہاتھ میں میہار

منزلوں غریب کانٹوں پہ چلا

لٹ گئے حرم مر گئے حسین

دی بشیر نے۔۔۔


مِٹ گئی جو ہائے شکلِ مصطفیٰ

زندگی سے ہاتھ شِہ نے دھو دیا

رن میں نوجواں شِہ کا مر گیا

لٹ گئے حرم مر گئے حسین

دی بشیر نے۔۔۔


تیر سے چھِد ا حلقِ بے زباں

مر گیا صغیر لے کے ہچکیاں

نارِ ظلم سے جھولا جل گیا

لٹ گئے حرم مر گئے حسین

دی بشیر نے۔۔۔


تھا وہ سر کبھی نیزے پر رکھا

شہ قتل پر ذبح گو ہوا

اور تنور میں تھا کبھی ڈالا

دی بشیر نے۔۔۔


باقر حزیں حشر تھا بپا

زلزلہ میں تھی قبر مصطفیٰ

جب بشیر نے روکے یہ کہا

دی بشیر نے۔۔۔