افسوس کے زینب کو دربار بلایا جاتا ہے
کیسا یہ ستم ہاے سادات پہ ڈھایا جاتا ہے
ہیں بین یہ زینب کا میں آج ہوں بے پردہ
اب کوئی نہیں میرا میں قیدی ہوں واویلا
ہاے زینب ہاے ہاے شام۔۔۔
یہ دیس پرایا ہے کیا وقت یہ آیا ہے
چادر ہے نہ سایہ ہے بازو ہیں رسن بستہ
ہاے زینب ہاے ہاے شام۔۔۔
امت یہ کہاں لای مجمع ہے تماشائی
زینب پہ ہے تنہائی ہے وقت قیامت کا
ہاے زینب ہاے ہاے شام۔۔۔
عباس نہ اکبر ہے نہ فوج نہ لشکر ہے
یہ شام کا منظر ہے بیمار ہے اب تنہا
ہاے زینب ہاے ہاے شام۔۔۔
میں اشک بہاتی ہوں دربار میں جاتی ہوں
اب خطبے سناتی ہوں دشوار ہے ہر لمحہ
ہاے زینب ہاے ہاے شام۔۔۔
ہے وقت مدد یا رب دربار ہے اور زینب
عباس نہیں ہے اب آجایےء اے بابا
ہاے زینب ہاے ہاے شام۔۔۔
کانوں سے سکینہ کے جاری ہے لہو اب تک
ہمشیر کی غربت پر سجاد بہت رویا
ہاے زینب ہاے ہاے شام۔۔۔
دربار میں بے پردہ جب اہلِ حرم آے
اس وقت محب یزداں یہ بین تھا زینب کا
ہاے زینب ہاے ہاے شام۔۔۔