ہاے سکینہ ہاے ہاے سکینہ
دختر شبیر ہے اور قید خانہ شام کا
درد کی تصویر ہے اور قید خانہ شام کا
کہتے تھے سجاد رو کر کیسے بہلاؤں میں خواہر
یہ تیرا مجبور بھای کیا سناے تجھکو آ کر
پاؤں میں زنجیر ہے اور قید خانہ شام کا
دختر شبیر ہے اور۔۔۔
خاک ہی بستر ہے تیرا خاک ہی تکیہ ہے تیرا
رایگان اے میری خواہر ہر گھڑی رونا ہے تیرا
اب یہی تقدیر ہے اور قید خانہ شام کا
دختر شبیر ہے اور۔۔۔
میں کہاں سے لاؤں بیٹا زخم کا مرحم بتا دے
تجھکو کھاانے ہے یہاں پر گھرکیاں اور تازیانے
ایک تو دلگیر ہے اور قید خانہ شام کا
دختر شبیر ہے اور۔۔۔
اشک غم پیتی رہو اب غم پہ غم سہتی رہو
جس طرح بھی ہو میسر قید میں جیتی رہو
اب یہی توقیر ہے اور قید خانہ شام کا
دختر شبیر ہے اور۔۔۔
باپ کی فرقت میں جینا ہے بڑا مشکل مگر
جو مقدر میں لکھا ہے صبر کر لے صبر کر
درد کی تطہیر ہے اور قید خانہ شام کا
دختر شبیر ہے اور۔۔۔
دیکھ تیرے غم میں روتی ہے پھپھی زینب تیری
ختم ہو جائے نہ روتے روتے انکی زندگی
وارث تطہیر ہے اور قید خانہ شام کا
دختر شبیر ہے اور۔۔۔
ایک سکوں کا سانس لینا بھی یہاں ممکن نہیں
جیتے جی تیری رہای میری جاں ممکن نہیں
وقت کی زنجیر ہے اور قید خانہ شام کا
دختر شبیر ہے اور۔۔۔
قید میں سجاد کہتے تھے یہ مظہر عابدی
کس طرح تقدیر بگڑی مصطفیٰ کے آل کی
قلب میں یہ تیر ہے اور قید خانہ شام کا
دختر شبیر ہے اور۔۔۔