Kanz e Aza

داستاں غم کی

A noha written by Ameer Hussain Mashadi. Lyrics in Urdu.

داستاں غم کی رقم کچھ یوں سکینہ کر گیء

رنگ وہ تصویر دیں میں اپنے خوں سے بھر گیء


اسکی رگ رگ میں حسین ابنِ علی کا خون ہے

کون کہتا ہے سکینہ قید میں تھی ڈر گیء

رنگ وہ تصویر دیں میں اپنے خوں سے بھر گیء

داستاں غم کی۔۔۔


چار سالہ ایک بچی قید ہوکے شام میں

ایک الگ زندان میں ہے دین کی خاطر گیء

رنگ وہ تصویر دیں میں اپنے خوں سے بھر گیء

داستاں غم کی۔۔۔


کس قدر مانوس بی بی ہوگیء زندان میں

شام ہی میں رہ واپس نہ اپنے گھر گیء

رنگ وہ تصویر دیں میں اپنے خوں سے بھر گیء

داستاں غم کی۔۔۔


پھپھی اماں آؤ دیکھو شام کے زندان میں

بابا بابا کہتے کہتے ہاے سکینہ مر گیء

رنگ وہ تصویر دیں میں اپنے خوں سے بھر گیء

داستاں غم کی۔۔۔


دیں پہ معصومہ کا ایسا ہو گیا چرچہ امیر

سر کٹے خیمے جلے اور چادر اطہر گیء

رنگ وہ تصویر دیں میں اپنے خوں سے بھر گیء

داستاں غم کی۔۔۔