Kanz e Aza

خیام شاہ میں

A noha written by Fareed Baig. Lyrics in Urdu.

محشر کا ہے منظر

ہاے ہاے ہاے ہاے


خیام شاہ میں محشر بپا ہے

کوئی مقتل کی جانب جا رہا ہے


جسے پالا مرادوں منتوں سے

اسی کو اذن مرنے کا دیا ہے

خیام شاہ میں۔۔۔


کہا شہ نے یہ لیلیٰ سے نہ رو کو

علی اکبر شباب کربلا ہے

خیام شاہ میں۔۔۔


کہاں ڈھونڈوں نظر میں کچھ نہیں ہے

جدھر دیکھو اندھیرا چھا گیا ہے

خیام شاہ میں۔۔۔


اسی کا خوں بہاتے ہیں مسلماں

جو ہمشکل محمد مصطفیٰ ہے

خیام شاہ میں۔۔۔


زمین کربلا بتلادے مجھکو

میرا لختِ جگر کس جا گرا ہے

خیام شاہ میں۔۔۔


یہ بولے شہ علی اکبر صدا دو

پدر ہر گام ٹھوکر کھا رہا ہے

خیام شاہ میں۔۔۔


جواں بیٹے کے لاشے کو اٹھانا

حسین ابنِ علی کا معجزہ ہے

خیام شاہ میں۔۔۔


فرید اس غم کی عظمت کیا بیاں ہو

یہ وہ غم ہے کہ زینب بے ردا ہے

خیام شاہ میں۔۔۔