خود باپ جواں لال کی میت کو اُٹھائے
یا رب کسی دشمن پہ بھی یہ وقت نہ آئے
خود باپ جواں۔۔۔
شہہ سے علی اکبر کا جنازہ نہ اُٹھے گا
دریا سے کوئی جاکے علمدار کو لائے
خود باپ جواں۔۔۔
یوں تیز قدم جانبِ خیمہ چلے سرور
گھبرا کے کہیں رن میں نہ زینب نکل آئے
خود باپ جواں۔۔۔
سہرے جگہ دیکھے جواں بیٹے کی میت
تقدیر کسی مان کو یہ منظر نہ دیکھائے
خود باپ جواں۔۔۔
یوں شام پہنچنے کی تکلم کو ہے جلدی
نوحہ علی اکبر کا وہ زینب کو سُنائے
خود باپ جواں۔۔۔