Kanz e Aza

حیدر کرار مدد

A noha written by Zeeshan Abidi (2026). Lyrics in Urdu.

یہ کس نے کہا زندہ رہیں گے تو کہیں گے

ہم نام علی لے کے ماریں گے تو جییں گے


میری سانسوں میں علی ہے نگاہوں میں علی

میری دھڑکن کی صدا سینے میں ہر دم بولی

حیدر کرار مدد یا علی


کربلا والوں نے یہ بات بھی ثابت کر دی

یا علی جانے اقوت ہے ولایت ہے تیری

ایک لشکر میں لڑے جون زہیر اور وہب

فیصلہ ہو گیا یہ جنگ مذہب کی

یا حسینی ہے کوی یا یزیدی ہے کوی

آؤ پھر مل کے صدا دیتے ہیں شیعہ سنی

حیدر کرار مدد۔۔۔


جنگ کے بعد پھر ایک جنگ کی تیاری ہے

اصل میں کربوبلا آج تلک جاری ہے

ایک سید کی شہادت نے بتایا سب کو

ایک غلام آج بھی لاکھوں کے لئے بھاری ہے

موت سے کیا ڈرنا ایک دن ہے مرنا

ورد یہ جاری رہے چاہے ہو گردن پہ چھری

حیدر کرار مدد۔۔۔


سلام یا علی مدد


سلام اے شہیدوں السلام

خوں سے اپنی شمع دین کی جلای تم نے

اصل اسلام کی تصویر دکھائی تم نے

کر دیا وقت کا فرعون کو تم نے رسوا

اور علی والوں کی عزت ہے بڑھای تم نے

حق ادا تم نے کیا نعرۂ حیدر کا

دے دی حق کے لئے یہ کہتے ہوئے جاں اپنی

حیدر کرار مدد۔۔۔


تو نے پوچھی ہے امامت‌ کی حقیقت مجھ سے

حق تجھے میری طرح صاحب اسرار کرے

ہے وہی تیرے زمانے کا امام برحق

جو تجھے حاضر و موجود سے بیزار کرے


کیا تھی خیبر یہ تمہیں یاد دلاے گا وہی

کیسے لڑتے تھے علی لڑ کے دکھاے گا وہی

اس کے حملے سے نہ بچ پائے گا کوی مرحب

ذولفقار اب بھی ہے خوں خار بتاے‌ گا وہی

فاطمہ زہرا کا ہے‌جلالی بیٹا

مہدی یہ کہتے ہوئے توڑیں گے تو دشمن کی نلی

حیدر کرار مدد۔۔۔


ایک لمحے کے لئے آنکھیں کرو بند اپنی

میں دکھاتا ہوں تمہیں کیسی تھی اکسٹھ ہجری

وہ محمد کا نواسہ تھا حسین ابنِ علی

جس نے سر دے دیا ظالم کی نہیں بیعت کی

بھای بھی مارا گیا دفن اصغر کو کیا

لاش یہ کہہ کے اٹھای تھی جواں بیٹے کی

حیدر کرار مدد۔۔۔


وعدہ نانا سے کیا تھا جو نبھایا اس نے

اپنا سب وار دیا دین بچایا اس نے

قتل جب ہو گےء میداں میں سارے ناصر

حوصلہ دینے لگی کربوبلا کی ناشر

بھای سے کہنے لگی ساتھ ابھی ہے زینب

کیا ہوا بھائی اگر قتل ہوے پیارے سب

آج عباس نہیں کوئی بھی پاس نہیں

جب سرور آ کے کیا بھای کو زینب بولی

حیدر کرار مدد۔۔۔


خنقہوں سے نکل آؤ امامت کے لئے

آنے والا ہے علمدار قیامت کے لئے

نام پر جس کے جھکاتے ہو زیارت میں سر

تخت تیار ہے اب اس کی نظامت کے لئے

سوچو درویش عزا اور زیشان زرا

وقت کیا ہوگا وہ جب کہہ کے لڑے گا مہدی

حیدر کرار مدد۔۔۔