حکم شبیر سے جو ضبط کی دیوار ہوا
شکل حیدر میں وہی حیدر کرار ہوا
میرا عباس علمدار ہے ایسا غازی
نام سے حرف وفا جس کے وفادار ہوا
شکل حیدر میں وہی حیدر کرار ہوا
حکم شبیر سے جو۔۔۔
مشک پہچان علم جان سکینہ دل ہے
مل کے ان چیزوں سے پیکر تیرا تیار ہوا
شکل حیدر میں وہی حیدر کرار ہوا
حکم شبیر سے جو۔۔۔
قافلہ آل محمد کا چلا جب گھر سے
تو علمدار ہوا قافلہ سالار ہوا
شکل حیدر میں وہی حیدر کرار ہوا
حکم شبیر سے جو۔۔۔
ہو گےء ہاتھ قلم مشک بچانے کے لئے
تیرے جیسا نہ زمانے میں وفادار ہوا
شکل حیدر میں وہی حیدر کرار ہوا
حکم شبیر سے جو۔۔۔
جب تلک بازو رہے مشک پہ آنچ آی نہیں
کٹ گےء ہاتھ جو مشکیزہ پہ تب وار ہوا
شکل حیدر میں وہی حیدر کرار ہوا
حکم شبیر سے جو۔۔۔
تیرے قدموں کے بدولت ہے مشہور فرات
پاؤں چھو کر جو تیرے پانی حیا دار ہوا
شکل حیدر میں وہی حیدر کرار ہوا
حکم شبیر سے جو۔۔۔