Kanz e Aza

حسین ابنِ علی کا

A noha written by Mustafa Jauhar. Lyrics in Urdu.

حسین ابنِ علی کا غم دل مضطر میں رہتا ہے

بہر عنوان جیسے گھر کا مالک گھر میں رہتا ہے


غم شبیر اور حب علی ہے زندگی اپنی

یہ جزبہ دل میں رہتا ہے یہ سودا سر میں رہتا ہے

حسین ابنِ علی کا غم۔۔۔


سنے گا پوچھنے والے طہارت دیدۂ تر کی

یہ آنسوں سیدہ کے غوشہء چادر میں رہتا ہے

حسین ابنِ علی کا غم۔۔۔


کسی صورت علی کے در پہ رہنے کی جگہ ملتی

یہ خرشید ضیا گستر اسی چکر میں رہتا ہے

حسین ابنِ علی کا غم۔۔۔


نکلتا ہی نہیں بغض علی دشمن کے سینے سے

یہ مرحب دوسرا ہے جو اسی خیبر میں رہتا ہے

حسین ابنِ علی کا غم۔۔۔


فراری سے نہ یہ پوچھو کہ آخر بھاگتا کیوں ہے

یہ پوچھو بھاگنا طےء ہے تو کیوں لشکر میں رہتا ہے

حسین ابنِ علی کا غم۔۔۔


کبھی پہلو میں ڈھونڈا اور کبھی روی رباب اٹھ کر

یہ عالم رات بھر یاد علی اصغر میں رہتا ہے

حسین ابنِ علی کا غم۔۔۔