حسین آپ کا غم کتنا نفسیاتی ہے
زرا سی بات بہت دیر تک رلاتی ہے
حسین آپ کا غم کتنا نفسیاتی ہے
خدا گواہ میرے دل کو روز عاشورہ
حسین آپ کی غربت بہت رلاتی ہے
کڑکتی دھوپ وہ گرمی وہ پیاس کا غلبہ
حسین آپ کا غم کتنا نفسیاتی ہے
مسافرت میں یہ غربت بھی آپ نے دیکھی
حسین آپ کے دل پر نہ جانے کیا گزری
بنا جب آپ کا مہمان حر میرے مولا
نہیں تھا آپ کے خیمے میں بوندھ بھری پانی
کریم آپ کا مہمان رہ گیا پیاسا
خدا گواہ میرے دل کو۔۔۔
بلا کے دشت میں ابن حسن کے ٹکڑے تھے
زمین گرم پہ قاسم کے تن کے ٹکڑے تھے
وہ جس کو آپ نے خود باپ بن کے پالا تھا
نظر کے سامنے اس گلبدن کے ٹکڑے تھے
اٹھایا خاک سے روتے ہوئے ہر ایک ٹکڑا
خدا گواہ میرے دل کو۔۔۔
کبھی فرات کبھی ارض نینوا روی
حسین آپ کی حالت پہ کربلا روی
نہ روی اپنے دلاروں کی لاش پر زینب
مگر وہ آپ کی غربت پہ جابجا روی
بہن نے آپ کی بس آپ پر کیا گریہ
خدا گواہ میرے دل کو۔۔۔
جگر تھا آپ کا اے فاتح خیبر
اکیلے آپ تھے کڑیل جواں کے لاشے پر
جھنجھوڑتی ہے بہت آپ کی وہ تنہای
اٹھایا آپ نے پیری میں لاشہء اکبر
نہیں تھا آپ کا پردیس میں کوئی اپنا
خدا گواہ میرے دل کو۔۔۔
دلیر ضیغم و جرار مر گیا رن میں
حسین آپ کا غم خوار مر گیا رن میں
جو ہاتھ آپ کی قوت تھے اے میرے مولا
کٹے وہ ہاتھ علمدار مر گیا رن میں
جری نے آپ کے زانوں پہ اپنا دم توڑا
خدا گواہ میرے دل کو۔۔۔
سلام آپ کی ہمت کو سید مظلوم
چھدا ہے تیر سے اصغر کا جس گھڑی حلقوم
دھاڑیں مار کے رویا ہے صبر خود اس دم
ہوا جب آپ کے ہاتھوں پہ منقلب معصوم
وہ بے زبان پسر اور وہ تیر شہ شوبا
خدا گواہ میرے دل کو۔۔۔
جسے سکون بتاتے تھے آپ خود اپنا
وہ جس کو آپ کے سینے پہ چین ملتا تھا
سکینہ آپ سے جس دم جدا ہوی ہوگی
کلیجہ آپ کا اس وقت پھٹ گیا ہوگا
وہ چار سال کی بچی کو چھوڑ کر جانا
خدا گواہ میرے دل کو۔۔۔
قدم قدم پہ رلایا ہے شام والوں نے
مسافرت میں ستایا ہے شام والوں نے
کہاں یہ ظلم کسی بیوطن پہ ہوتا ہے
جو ظلم آپ پہ ڈھایا ہے شام والوں نے
رلا رلا کے لعینوں نے آپ کو مارا
خدا گواہ میرے دل کو۔۔۔
وہ بیکسی وہ مصیبت وہ عالم غربت
پرایا دیس ضعیفی وہ پیاس کی شدت
وہ درد آپ کا کیسے رقم کرے وایض
بیاں علی سے نہ ہوگی وہ آپ کی حالت
لہو کے اشک رلاتا ہے بس یہی جملہ
خدا گواہ میرے دل کو۔۔۔