Kanz e Aza

حسین آپ کا

A noha written by Feroz Aalam. Lyrics in Urdu.

حسین آپ کا کربوبلا چلا اماں

بدل رہی ہے زمانے کی یہ فضا اماں


میں جانتا ہوں مشیعت بلا رہی ہے مجھے

میرے نبی کی شریعت بلا رہی ہے مجھے

پکارتا ہے مجھے دشت نینوا اماں

حسین آپ کا کربوبلا۔۔۔

بدل رہی ہے زمانے۔۔۔


کیا تھا وعدہ جو بچپن میں وہ نبھانا ہے

جگر کے ٹکڑوں سے مقتل مجھے سجانا ہے

خدارا کیجیئے حق میں میرے دعا اماں

حسین آپ کا کربوبلا۔۔۔

بدل رہی ہے زمانے۔۔۔


پلٹ کے آؤں اب میں کہاں مدینے میں

ہے پاس نانی کے صغرا وہاں مدینے میں

جلانے آے گی مرقد پہ وہ دیا اماں

حسین آپ کا کربوبلا۔۔۔

بدل رہی ہے زمانے۔۔۔


سفر کو زینب دلگیر ساتھ جاتی ہے

وہ دیکھو وارث تطہیر ساتھ جاتی ہے

چھنے گی دشت میں غمخوار کی ردا اماں

حسین آپ کا کربوبلا۔۔۔

بدل رہی ہے زمانے۔۔۔


بدل گیا ہے زمانے کا کس قدر منظر

لعین طالب بیعت ہے کیا کرے سرور

چنا غریب نے مقتل کا راستہ اماں

حسین آپ کا کربوبلا۔۔۔

بدل رہی ہے زمانے۔۔۔


دل حزیں پہ میرے یہ ستم بھی ہونے ہیں

نہر پہ بھای کے بازو قلم بھی ہونے ہیں

غموں کی ہونی ہے کچھ ایسے انتہا اماں

حسین آپ کا کربوبلا۔۔۔

بدل رہی ہے زمانے۔۔۔


فضاے کربوبلا میں اداسیاں آی

اٹھو رسول تمہاری نواسیاں آی

بشیر دے گا تڑپ کے یہی صدا اماں

حسین آپ کا کربوبلا۔۔۔

بدل رہی ہے زمانے۔۔۔


تڑپ کے عالم و یزدان یہ بولے شاہ ہدا

نہ ساتھ میرا کبھی چھوڑیےء گا بہر خدا

حسین کرتا ہے بس اتنی التجاء اماں

حسین آپ کا کربوبلا۔۔۔

بدل رہی ہے زمانے۔۔۔