جھولا علی اصغر کا بھول نہ پای مادر
جل گےء خیمے جلا جھولا علی اصغر کا
عمر بھر ماں نے پڑا نوحہ علی اصغر کا
ہاے بے شیر کی قامت سے بڑا تیر تھا وہ
جس نے چھیدا ہے گیا سوکھا علی اصغر کا
جل گےء خیمے۔۔۔
تیر کے لگتے ہی گردن کا وہ ڈھلنا سوچو
باپ کے ہاتھوں پہ تھا سجدہ علی اصغر کا
جل گےء خیمے۔۔۔
ننھا سر نیزے پہ کس طرح سے آیا سوچو
قبر کو کھود کے سر کاٹا علی اصغر کا
جل گےء خیمے۔۔۔
آی اصغر کی صدا نیزے سے اماں اماں
دیکھ لو وعدہ ہوا پورا علی اصغر کا
جل گےء خیمے۔۔۔
عورتیں راہ میں کچھ کرنے لگی آہ و بکا
نوکِ نیزہ پہ جو سر دیکھا علی اصغر کا
جل گےء خیمے۔۔۔
ماں کے سینے میں ہوے دفن ہمیشہ کے لئے
ایک سکینہ کا ہے اک لاشہ علی اصغر کا
جل گےء خیمے۔۔۔
مر گیء دھوپ میں ماں پلو جو اس کا کھولا
راخ جھولے کی ملی کرتہ علی اصغر کا
جل گےء خیمے۔۔۔
اک اجڑی ہوئی مادر کے دلاسے کے لئے
ہر عزاخانے میں ہے جھولا علی اصغر کا
جل گےء خیمے۔۔۔
ہے یہ مظہر کی دعا نسلوں میں جاری ہو عزا
دے دے فرحان کو تو صدقہ علی اصغر کا
جل گےء خیمے۔۔۔