Kanz e Aza

جوان بیٹے کو ہاتھوں

A noha. Lyrics in Urdu.

باجُز حسین کسی سے یہ کام ہو نہ سکا

جوان بیٹے کو ہاتھوں سے کوئی کھو نہ سکا


بھر اتھا چِلو میں پینے میں دیر ہی کیا تھی

وفائے حضرتِ عباس سے یہ ہو نہ سکا

جوان بیٹے کو۔۔۔


تمام عمر میں روئوں گا اُس کی تُربت پر

غریب باپ کی میت پہ بھی جو رو نہ سکا

جوان بیٹے کو۔۔۔


تمام رات تڑپتے ہوئے کٹی میری

کہیں حسین کا تھا تذکرہ میں سو نہ سکا

جوان بیٹے کو۔۔۔


الٰہی ظلم کی حد ہو گئی معاذاللہ

پسر کا خون بھی چہرے سے باپ دھو نہ سکا

جوان بیٹے کو۔۔۔


اُٹھائوں گا قبر سے روتا ہواخدا کی قسم

میرے حسین میں جی بھر کے تجھ کو رو نہ سکا

جوان بیٹے کو۔۔۔