ہے دُخترِ شیرِ خُدا جو کربلا میں ہے بے ردا
جلتے ہوئے خیمے ہیں نہ بھائی نہ ردا ہے
اُمت سے ملا کیسا یہ زینب کو صلہ ہے
آلِ عبا کے سر ہیں چڑھے نوکِ سِناں پر
لاشے پڑے ہیں ہر سُو جو سب رگِ تپاں پر
پہناتی اُنھیں بن میں کفن خاکِ شفائ ہے
جلتے ہوئے خیمے ہیں۔۔۔
عابد کو لا رہی ہے وہ کاندھوں پہ اُٹھا کر
اور شمر کو کہتی ہے ذرا خوفِ خُدا کر
کوئی نہ رہا اک یہ ہی بیمار بچا ہے
جلتے ہوئے خیمے ہیں۔۔۔
کرتے ہیں سب فرشتے شبیر کا ماتم
کرتی ہیں حور و غلمہ بے شیر کا ماتم
ماتم شہِ بے کس کا سرِ عرش بپا ہے
جلتے ہوئے خیمے ہیں۔۔۔
اس بات کی اے شامِ غریباں ہے گواہ تُو
تارے نہیں یہ ثانیئے زہرا کے ہیں آنسو
خورشید نہیں آج تو خود روتا خُدا ہے
جلتے ہوئے خیمے ہیں۔۔۔