جب زہر کا امام حسن پر اثر ہوا
خون جگر سے داور دیدر بتر ہوا
جعدہ تجھے امام پہ ڈھاتے ہوئے ستم
خوف خدا ہوا نہ زمانے کا ڈر ہوا
جب زہر کا امام۔۔۔
آنکھوں سے آشک بہنے لگے کاینات کی
عالم غم امام میں زیر و زبر ہوا
جب زہر کا امام۔۔۔
فرش زمین پہ بیٹھ کے رونے لگے حسین
بھائی کے ساتھ اک سفر مختصر ہوا
جب زہر کا امام۔۔۔
لرزاں تھی قبر ہاے نبی و بتول کی
دنیا سے جب امام حسن کا سفر ہوا
جب زہر کا امام۔۔۔
برسیں ہیں تیر ہاے جنازے پہ آپکے
یہ ایک اور تازہ ستم آپ پر ہوا
جب زہر کا امام۔۔۔
ٹکڑے گرے ہلال بہتر جو طشت میں
آغاز کربلا سے جہاں با خبر ہوا
جب زہر کا امام۔۔۔