آجا علی اکبر آجا علی اکبر
جب رات کو گھر میں نہ تمہیں پاے گی صغرا
مر جائے گی صغرا
دیواروں سے سر دیکھنا ٹکراے گی صغرا
بابا مجھے اب تم سے شکایت نہیں کوی
رو رو کے تمہیں جاں سے گزر جائے گی صغرا
مر جائے گی صغرا
جب رات کو گھر۔۔۔
جب وقت فجر ہوتا ہے یاد آتے ہو اکبر
میں راہ دیکھتی ہوں کب آؤ گے اکبر
اشکوں سے وضو کر کے تجھے مانگوں خدا سے
آواز اذاں مجھکو سناؤں علی اکبر
آواز اذاں کان میں جب آے گی بابا
تنہائی میں بھای کو کہاں پاے گی صغرا
مر جائے گی صغرا
جب رات کو گھر۔۔۔
تم گھر سے گےء جب سے میرا حال نہ پوچھا
تم خود ہی کہو کس طرح جی پاے گی صغرا
مر جائے گی صغرا
جب رات کو گھر۔۔۔
ارمان تھا سہرا تیرے سر پہ میں سجاتی
نازوں سے تجھے بھیا دولہا میں بناتی
افسوس تیرا لاشہ ہاے رن میں پڑا ہے
پردیس میں ہو کیسے تمہیں دیکھنے آتی
ویران نظر آے گا جب آپ کا حجرہ
آنکھوں سے لہو قلب کا برساے گی صغرا
مر جائے گی صغرا
جب رات کو گھر۔۔۔
ریحان مگر کون یہ صغرا کو بتاے
جب ایسی مدینے میں خبر پاے گی صغرا
مر جائے گی صغرا
جب رات کو گھر۔۔۔