Kanz e Aza

تھا مدینے میں اک

A noha written by Mir Bober Ali. Lyrics in Urdu.

تھا مدینے میں اک شور گریہ

ہوگیء ہاے رخصت خدیجہ


بین کرتی تھی رو رو کے زہرا

ہوگیء ہاے رخصت خدیجہ


آپ کے بن میں کیسے جیوں گی

اشک غم ہی فقط میں پیوں گی

اب بلاؤں گی کس کو میں اماں

ہوگیء ہاے رخصت۔۔۔


سیدہ کے تھے ہر وقت نالے

چل گےء میرے گھر سے اجالے

چھا گیا ہے یہ کیسا اندھیرا

ہوگیء ہاے رخصت۔۔۔


خوب کردار دیں میں نبھایا

بوجھ اسلام کا بھی اٹھایا

کھو دیا ہم نے انمول ہیرا

ہوگیء ہاے رخصت۔۔۔


رو رہی ہے نبی کی دلاری

چل گیء گھر سے ماں کی سواری

اٹھ گیا سر سے اماں کا سایہ

ہوگیء ہاے رخصت۔۔۔


غم میں ڈوبے ہیں شاہ مدینہ

پھٹ رہا ہے بوبر کا سینہ

ہر جگہ آج ماتم ہے برپا

ہوگیء ہاے رخصت۔۔۔