Kanz e Aza

تو جسے حسین

A noha written by Akhtar Sirsvi. Lyrics in Urdu.

مرحبا حسین مرحبا

تیری شان مرحبا

مرحبا

تو جسے حسین مل گیا

اسکو کاینات مل گیء


مر کے بھی حیات مل گیء

تو جسے حسین مل گیا


کبریا کا تو یقین ہے

تیرے ہر عمل میں دین ہے

عصمتوں کا شہ نشیں ہے

انبیاء کا جانشین ہے

بس اسے نجات مل گیء

تو جسے حسین۔۔۔


مرتبہ نبی سے پوچھیےء

کیا ہے بندگی سے پوچھیےء

آم آدمی سے پوچھیےء

حر کی زندگی سے پوچھیےء

خلد ہاتھوں ہاتھ مل گیء

تو جسے حسین۔۔۔


کل جہاں کا کارساز ہے

سر کٹا کے سرفراز ہے

تیرا ذکر بھی نماز ہے

تو شریعتوں کا ناز ہے

ساری دینیات مل گیء

تو جسے حسین۔۔۔


السلام وارث خلیل

کیوں نہ مدح خواں ہو جبرییل

ہے تیرا کرم بہت طویل

ہے منا کی رونقیں دلیل

نور کی برات مل گیء

تو جسے حسین۔۔۔


آیینہ ہے تو شعور کا

ترجمان ہے زبور کا

عکس ہے خدا کے نور کا

فقر ہے کلیم طور کا

کبریا کی ذات مل گیء

تو جسے حسین۔۔۔


تیرے عشق نے مثال دی

سب کی زندگی سنبھال دی

حق نے یہ حیات ڈھال دی

بندگی میں جان ڈال دی

روح واجبات مل گیء

تو جسے حسین۔۔۔


جب تیرے قریب آ گیا

جون نور میں نہا گیا

یوسف کے دل پہ چھا گیا

شہر مصرتلملا گیا

حسن کو زکات مل گیء

تو جسے حسین۔۔۔


عامر اختر اور تیرا غم

دل میں کربلا ہے محترم

بے حساب ہے تیرے کرم

کیا ڈریں کسی بلا سے ہم

رد مشکلات مل گیء

تو جسے حسین۔۔۔