اے میرے بھائی حسین
اے ماں کے دلارے بابا کے لاڈلے
تعویذ میں حسین نے یہ رو کر لکھا حسین
قاسم کو کربلا میں نہیں روکنا حسین
ہاے قاسم ہاے ہاے قاسم
ہاے قاسم ہاے ہاے قاسم
اکبر کو اس سے پہلے نہ مقتل میں بھیجنا
نانا کا دے رہا ہوں تمہیں واسطہ حسین
ہاے قاسم ہاے ہاے قاسم۔۔۔
تعویذ میں حسین نے۔۔۔
لوٹا دو آج بھی امانت مجھے میری
تم نے بہت خیال رکھا شکریہ حسین
ہاے قاسم ہاے ہاے قاسم۔۔۔
تعویذ میں حسین نے۔۔۔
مرنے کی تم نے اس کو اجازت نہ دی اگر
گھٹ گھٹ کے میرا لاڈلا مر جائے گا حسین
ہاے قاسم ہاے ہاے قاسم۔۔۔
تعویذ میں حسین نے۔۔۔
دلہن بناتا کبرا کو ارمان رہ گیا
ہو جاتا بیٹا آپ کا بیٹا میرا حسین
ہاے قاسم ہاے ہاے قاسم۔۔۔
تعویذ میں حسین نے۔۔۔
کمسن سے لڑنا آے جو ارزق سا پہلواں
قاسم کی جیت کے لئے کرنا دعا حسین
ہاے قاسم ہاے ہاے قاسم۔۔۔
تعویذ میں حسین نے۔۔۔
گھوڑے تمہاری لاش پہ دوڑاییں گے شقی
پامال زندہ ہوگا میرا لاڈلا حسین
ہاے قاسم ہاے ہاے قاسم۔۔۔
تعویذ میں حسین نے۔۔۔
قاسم کی ٹوٹی پسلیاں دیکھو گے جس گھڑی
مقتل میں یاد آے گی ماں فاطمہ حسین
ہاے قاسم ہاے ہاے قاسم۔۔۔
تعویذ میں حسین نے۔۔۔
مقتل میں گر کے ماں کو پکارے گا میرا لال
زحمت نہ دے گا آپ کو قاسم میرا حسین
ہاے قاسم ہاے ہاے قاسم۔۔۔
تعویذ میں حسین نے۔۔۔
ہونگے نشاں سموں کے نہ ماں دیکھ پاے گی
چہرے پہ ڈال دینا تم اپنی عبا حسین
ہاے قاسم ہاے ہاے قاسم۔۔۔
تعویذ میں حسین نے۔۔۔
سجاد آنسوؤں سے تھا آخر میں یہ لکھا
لاشہ اٹھانے بیٹے کا خود آؤں گا حسین
ہاے قاسم ہاے ہاے قاسم۔۔۔
تعویذ میں حسین نے۔۔۔