تازیانے شمر کے اور نا توان سجاد ہے
پھر بھی لے کر چل رہا سنگ کارواں سجاد ہے
دین کا ہر علم حیدر عصمت آل رسول
اور قرآن خدا کا پاسباں سجاد ہے
پھر بھی لے کر چل رہا سنگ کارواں سجاد ہے
تازیانے شمر کے اور۔۔۔
اس قدر رونا لہو کا کرتا ہے ظاہر یہی
آل احمد کے مصائب کا قرآں سجاد ہے
پھر بھی لے کر چل رہا سنگ کارواں سجاد ہے
تازیانے شمر کے اور۔۔۔
جس طرح ہے اس زمیں پر آسماں سایہ فگن
اس طرح ہی دیں کے سر پر سائباں سجاد ہے
پھر بھی لے کر چل رہا سنگ کارواں سجاد ہے
تازیانے شمر کے اور۔۔۔
پاس رکھ کر کچھ کہا نہ قاتل اکبر کو بھی
دیکھو کتنا ہی رحمدل مہرباں سجاد ہے
پھر بھی لے کر چل رہا سنگ کارواں سجاد ہے
تازیانے شمر کے اور۔۔۔
ختم ہو سکتی نہیں جو حشر تک بھی اے امیر
درد وغم کی ایک ایسی داستاں سجاد ہے
پھر بھی لے کر چل رہا سنگ کارواں سجاد ہے
تازیانے شمر کے اور۔۔۔