بیٹے کے قاتلوں سے ایک باپ پوچھتا ہے
کوئی مجھے بتا دے لاشہ کہاں پڑا ہے
اکبر میرا کہاں ہے
بیٹے کے قاتلوں سے۔۔۔
دل پر میری بہن کے خنجر چلا دیا ہے
کس نے ہمارے گھر کا سورج بجھا دیا ہے
دن میں اندھیرا میری آنکھوں میں ہوگیا ہے
اکبر میرا کہاں ہے
بیٹے کے قاتلوں سے۔۔۔
پیاسے کو بے وطن کو اتنا تو مت ستاؤ
چل چل کے تھک گیا ہوں لوگوں مجھے بتاؤ
اب اور کتنا باقی مقتل کا فاصلہ ہے
اکبر میرا کہاں ہے
بیٹے کے قاتلوں سے۔۔۔
غازی کو تم نے مارا میں چھپ رہا نہ بولا
اکبر کو مارا نیزہ میں چھپ رہا نہ بولا
تم سے سوال کرلوں اتنا تو حق میرا ہے
اکبر میرا کہاں ہے
بیٹے کے قاتلوں سے۔۔۔
ماں کو بغیر دیکھے بیٹا گزر نہ جاے
پہنچا دو مجھکو جلدی مظلوم مر نہ جاے
آواز آ رہی ہے وہ ہچکی لے رہا ہے
اکبر میرا کہاں ہے
بیٹے کے قاتلوں سے۔۔۔
خیمے سے جب چلا تھا کہتی تھی میری بہنا
پامال ہو نہ جاے اکبر کی لاش بھیا
کانوں میں میرے اب تک باقی وہی صدا ہے
اکبر میرا کہاں ہے
بیٹے کے قاتلوں سے۔۔۔
دل بیٹھا جا رہا ہے رکتے نہیں ہے آنسوں
جنگل سے آ رہی ہے اس کے لہو کی خوشبو
کچھ سانسیں چل رہی ہے یا شیر چل بسا ہے
اکبر میرا کہاں ہے
بیٹے کے قاتلوں سے۔۔۔
اولاد مصطفیٰ سے کس طرح پھر گےء ہو
کڑیل جواں کا مرنا آسان سمجھ رہے ہو
تم لوگ ہنس رہے ہو دل میرا رو رہا ہے
اکبر میرا کہاں ہے
بیٹے کے قاتلوں سے۔۔۔
اہلِ حرم کی اکبر امید آخری ہے
کہتی ہے یہ ضعیفی میرا عصا یہی ہے
اب دو قدم بھی چلنا دشوار ہو گیا ہے
اکبر میرا کہاں ہے
بیٹے کے قاتلوں سے۔۔۔
غربت ہے اور تکلم ابنِ شہ نجف ہے
کوئی بولا اس طرف ہے کوئی بولا اس طرف ہے
آخر پکارے مولا غازی تمہیں پتہ ہے
اکبر میرا کہاں ہے
بیٹے کے قاتلوں سے۔۔۔