زندان شام میں وہ قیامت کا وقت تھا
سونپا گیا سکینہ کو جب سر حسین کا
بابا کے زخمی چہرے سے خوں صاف جب کیا
بالوں سے خاک جھاڑ کے بیٹی نے یہ کہا
تم تو کہتے تھے سکینہ
تم بھی میرا دل نہیں لگتا
پھر کیوں اتنی دیر کی آنے تم نے بابا
بیٹیاں تو سب کو پیاری ہوتی ہے نہ بابا
دیکھو مجھکو شام کے لوگوں نے کتنا مارا
آپ تھے جب تک ساتھ اے بابا یہ بیٹی شہزادی تھی
ناز اٹھاتے تھے سب میرے سب کی پیاری بیٹی تھی
ہاتھ چچا رکھتے تھے زمیں پر گھر میں جب میں چلتی تھی
مجھکو سہارا دینے سب اٹھ جاتے تھے جب گرتی تھی
لیکن یہ معصوم سکینہ جب گری ناقے سے بابا
مجھے سہارا کیوں دینے کوی بھی نہ آیا بابا
بیٹیاں تو سب کو پیاری۔۔۔
پیارے عمو چھوڑ گےء تھے پانی کو میں ترستی تھی
بس یہ میں ہی جانتی ہوں بازار میں کیسے چلتی تھی
شمر طمانچے مارتے تھا جب بھی تھک کر میں رکتی تھی
مجھکو یہ بھی یاد نہیں تھا کہ میں کب سے پیاسی تھی
اپنی بیٹیوں کو یہ شامی لا لا کر دیتے تھے پانی
جب میں پانی مانگتی تھی کھاتی تھی کیوں درہ
بیٹیاں تو سب کو پیاری۔۔۔
چوم کے بابا کا زخمی سر بیٹی بولی اے بابا
کچھ دن پہلے قید میں مجھ سے ملنے آئی تھی رملہ
میرے گوہر پہنے تھی مجھ کو اُس بات کا غم نہ تھا
میں یہ سوچ کے رونے لگی جب دیکھا رملہ کا چہرہ
ظالم نے دربار میں بابا مجھے کنیزی میں جب مانگا
اس کے گھر میں بھی تو ایک بیٹی ہے کیوں نہ سوچا
بیٹیاں تو سب کو پیاری۔۔۔
بابا آپ کا قاتل میرے سامنے جب بھی آتا تھا
آپ کا جس پہ خوں لگا تھا وہ خنجر لہراتا تھا
باندھ کے مجھکو رسی سے رہوار وہ جب دوڑاتا تھا
نوک سناں سے میرے چچا عباس کا سر گر جاتا تھا
نیزے پر اس وقت اے بابا کو میں روتے دیکھا
عالم نے جب راہ میں بالوں سے مجھے کھینچا
بیٹیاں تو سب کو پیاری۔۔۔
آگ لگی تھی دامن میں اور ہاتھ تھا زخمی کانوں پر
شام غریباں میں جب تم کو ڈھونڈنے نکلی میں باہر
بابا میں نے دیکھا تھا اپنی آنکھوں سے وہ منظر
دادا کو آواز پھپھی زینب نے جب دی رو رو کر
بیٹی کی آواز پہ ہائے دادا علی تو ملنے آئے
لیکن میرا حال کیوں تم نے نہ آ کر پوچھا
بیٹیاں تو سب کو پیاری۔۔۔
سرِ حسین پکارا بیٹی یاد کرو نا وہ منظر
بابا بابا کہتے ہوئے جب گرتی تھی تم لاشوں پر
میں نے ہی تو پاس بلایا تھا شہزادی یہ کہہ کر
سو جا میری بچی زخمی سینے پہ تو سر رکھ کے
بے سر تھا بیٹی یہ بابا پاس تمہارے کیسے آتا
تم نے جب آواز دے کر بولا تھا اے بابا
بیٹیاں تو سب کو پیاری۔۔۔
بیٹی بابا سے بولی اب چھوڑ کے مجھکو مت جانا
کب تک ہے میری قسمت میں ظالم کے درے کھانا
تم بھیا سجاد سے کہہ دو مجھکو یہی پر دفنانا
باپ سے باتیں کرتے کرتے آخری ہچکی کا آنا
اے زیشان و رضا رو رو کر بابا کے منہ پہ منہ رکھ کر
بالی سکینہ نے بس یہ کہتے ہوئے دم توڑا
بیٹیاں تو سب کو پیاری۔۔۔