احساس رلاتا ہے دل بی بی سے کہتا ہے
اے بنت علی اے خواہر حسنین
اک سمت حرم ہے غازی کا
اک سمت ہے حرم حسین
اے بی بی کاش تیرا روضہ
ہوتا بین الحرمین
اک جا پر بھای بہن رہتے
کرتے نہ بچھڑ کر بین
اے بی بی کاش تیرا روضہ
ہوتا بین الحرمین
تو شرم و حیاء کی ملکہ ہے
پھروایا تجھے ان گلیوں میں
جس جا نہ کبھی جاتی تیری
عزت والی نالین
اے بی بی کاش تیرا روضہ۔۔۔
وہ جس کے لئے تو شام گیء
گر اس کی قبر یہی ہوتی
تجھکو بھی قرار آ جاتا اور
بھای کو بھی ملتا چین
اے بی بی کاش تیرا روضہ۔۔۔
مرقد میں تمہیں جب تڑپاتا
اکبر کے بچھڑنے کا صدمہ
عباس دلاسہ دے دیتا
اور پونچھتے اشک حسین
اے بی بی کاش تیرا روضہ۔۔۔
عاشور کی یادوں سے بی بی
دل تیرا کبھی جو گھبراتا
اصغر کو ساتھ سلا لیتی
آ جاتا دل کو چین
اے بی بی کاش تیرا روضہ۔۔۔
وہ بیٹے جنہیں تو رو نہ سکی
شبیر کا ماتم کرتی رہی
کربل میں ساتھ تیرے ہوتے
وہ تیرے نورِ عین
اے بی بی کاش تیرا روضہ۔۔۔
عاشور اور چہلم کرنے کو
میلوں کی مسافت طےء کر کے
تو شام سے نہ آتی بی بی
کرنے کو یہاں پر بین
اے بی بی کاش تیرا روضہ۔۔۔
قربان تیری مظلومی پر
فرحان بھی ہے اور مظہر بھی
اک ہم ہی نہیں کہتے بی بی
کہتے ہیں یہی حسنین
اے بی بی کاش تیرا روضہ۔۔۔