Kanz e Aza

تو بے کفن ہے

A noha written by Mazhar Abidi. Lyrics in Urdu.

رہ گیء دشت میں تنہا تو وطن یاد آیا

پانی پایا تو ہر ایک تشنہ دہن یاد آیا

لے کے ہر چیز مدینے سے چلی تھی زینب

بھائی کی لاش پہ پہنچا تو کفن یاد آیا


تو بے کفن ہے حسین بہن بے ردا ہے


آی تھی مدینے سے لے کر میں اپنا بھرا گھر بھائی

لوگوں نے میرا گھر لوٹ لیا بس پاس رہی تنہائی

یہاں تشنہ لب تو رہا ہے بہن بے ردا ہے

تو بے کفن ہے حسین۔۔۔


پانی سے تجھے محروم رکھا اور مجھکو تیرے ماتم سے

ٹکڑے ہے کلیجہ زینب کا اے بھائی فقط اس غم سے

سناں پر تیرا سر رکھا ہے بہن بے ردا ہے

تو بے کفن ہے حسین۔۔۔


تو میرے لئے فریاد کرے میں تیرے لئے اے بھائی

مظلوم مسافر تیری بہن باغی کی بہن کہلای

یہ غم اس ستم سے بڑا ہے بہن بے ردا ہے

تو بے کفن ہے حسین۔۔۔


لاشے سے تیرے آتی ہے صدا سنتی ہے بہن مانجاے

اے کاش کوئی تدبیر بنے اور زینب شام نہ جائے

اسیر رسن قافلہ ہے بہن بے ردا ہے

تو بے کفن ہے حسین۔۔۔


میں قیدی بنی اور شام چلی محمل نہ عماری آی

زینب کے لئے ہے سب سے بڑا غم تجھ سے بچھڑنا بھائی

تجھے یہ ہی غم کھا گیا ہے بہن بے ردا ہے

تو بے کفن ہے حسین۔۔۔


اماں کی صدا یہ آتی ہے کیوں لوٹ لیا پیاسے کو

سر تیرا بدن سے کاٹ لیا پامال کیا لاشے کو

قتیل جفا تو ہے بہن بے ردا ہے

تو بے کفن ہے حسین۔۔۔


ہے کاں سکینہ کے زخمی عابد کا مقدر بیڑی

نیزوں پہ شہیدوں کے سر ہے سادات بنے ہیں قیدی

ابھی شام کا مرحلہ ہے بہن بے ردا ہے

تو بے کفن ہے حسین۔۔۔


گھر تیرا قریب عصر لٹا میں شام الم میں اجڑی

خون تیرا بہا بے جرم و خطا ہمشیر اس غم میں اجڑی

تیرے خون سے یہ وفا ہے بہن بے ردا ہے

تو بے کفن ہے حسین۔۔۔


تا عمر پڑھیں گے یہ نوحہ فرحان اور مظہر روکر

زینب کے برادر کے مرقد پر ہم نے سنا ہے اکثر

شہ دیں کا یہ مرثیہ ہے بہن بے ردا ہے

تو بے کفن ہے حسین۔۔۔