جب اتری سروں سے بھیا ردایںں
تم یاد آے بہت یاد آے
کہاں سو رہے ہو بہن کو بھلاے
تم یاد آئے بہت یاد آے
کھلے سر سر بزم مجھکو بلایا
اذیت سے دروں کی مجھکو رلایا
دوں آواز کس کو کسے دوں صداییں
تم یاد آے۔۔۔
تھا دشوار چلنا مگر میں چلی تھی
میرے حال پر بیکسی رو رہی تھی
قدم در قدم ٹوٹتی تھی جفاییں
تم یاد آے۔۔۔
ستمگر نے جب ہم کو دروں سے مارا
خدا کے لیےء سہہ لیا درد سارا
مگر جب سروں سے اتری رداییں
تم یاد آے۔۔۔
منادی صدا دے رہا تھا برابر
یہ باغی ہے باغی کرو ظلم ان پر
جہاں تک ہو ممکن انہیں ہم ستاییں
تم یاد آے۔۔۔
خراشیں خراشیں یتیمہ کے تن پر
لہو جم رہا ہے جلے پیرہن پر
یہ کہتی تھی دکھیا چچا کو بلاییں
تم یاد آے۔۔۔
کسے کیا کہوں میں نصیبوں کی ماری
ستم ہم پہ کرتے ہیں سب کاری کاری
جو آل پیمبر پہ ٹوٹی جفاییں
تم یاد آے۔۔۔
کیےء میں نے فاقے اسی خستہ تن پر
یہ روداد غم لکھ رہی ہے رسن پر
مخالف بھی اپنی ہوی ہے ہوائیں
تم یاد آے۔۔۔
اے عامر وہ لاش جری پر گیء تھی
فقط شمس رو رو کے یہ کہہ رہی تھی
جو گزری ہے ہم پہ وہ کیا کیا بتاییں
تم یاد آے۔۔۔