بھای میں لٹی آی ہوں زینب کی صدا ہے
رسی کے نشاں لای ہوں زینب کی صدا ہے
بازار میں بالوں سے ہی منہ اپنا چھپا کر
کس طرح سے میں آی ہوں زینب کی صدا ہے
بھای میں لٹی آی ہوں۔۔۔
دل سینے میں پھٹتا تھا میرا یاد میں تیرے
اب جا کے میں رو پڑی ہوں زینب کی صدا ہے
بھای میں لٹی آی ہوں۔۔۔
پیاسی ہی سکینہ مری زندان میں عباس
اسکو میں سلا آی ہوں زینب کی صدا ہے
بھای میں لٹی آی ہوں۔۔۔
سنتے ہی تڑپنے لگا عباس کا لاشہ
میں قید ستم پای ہوں زینب کی صدا ہے
بھای میں لٹی آی ہوں۔۔۔
اک لاش کی طرح تھا کھڑا عابد بیمار
کس طرح اٹھا لای ہوں زینب کی صدا
بھای میں لٹی آی ہوں۔۔۔
جو گود کے پالے تھے وہ سب تھے سر نیزہ
منظر بھی یہ دیکھ آی ہوں زینب کی صدا
بھای میں لٹی آی ہوں۔۔۔
یہ دیکھ دیا شام کے دربار میں خطبہ
حسنین کی مانجای ہوں زینب کی صدا ہے
بھای میں لٹی آی ہوں۔۔۔
اٹھی یہ نجف قبر سے شبیر کی کہہ کر
اب بھای میں بن بھای ہوں زینب کی صدا ہے
بھای میں لٹی آی ہوں۔۔۔