Kanz e Aza

بھای سے ملا دے

A noha written by Toosi Zangipuri. Lyrics in Urdu.

نانا بھای سے ملال دے


چھوڑ کے مقتل میں آی ہوں

نانا بھای سے ملال دے


عاشور کو ایسا اجڑی

بھای سے چھوٹی غازی سے بچھڑی

اکبر برچھی کھاے

نانا بھای سے ملال دے۔۔۔


شام غریباں بابا تھے آے

میں بے پردہ سر کو جھکاے

روتی تھی میں شرماے

نانا بھای سے ملال دے۔۔۔


لگتے تھے درے چھنتی تھی چادر

روتے تھے بچے یہ کہہ کہہ کر

غازی کیوں نہیں آے

نانا بھای سے ملال دے۔۔۔


گھر سے چلی تھی بھائی کو لے کر

جاؤں میں کیسے سب کو کھو کر

دل میرا گھبرایے

نانا بھای سے ملال دے۔۔۔


بھای کا مقصد ایسے بچاے

پشت پہ درے میں نے کھاے

بچے یاد نہ آے

نانا بھای سے ملال دے۔۔۔


ہم اپنا گھر بار لٹا کر

جلتے ہوے خیمے سے بچا کر

دین کو تیرے لاے

نانا بھای سے ملال دے۔۔۔


کیسے بتاؤں میں وہ منظر

سینے پہ قاتل حلق پہ خنجر

کیوں یہ دن دکھلاے

نانا بھای سے ملال دے۔۔۔


ہے یہ دعا زہرا کی تم کو

نوحہ خوانوں ماتم داروں

آنچ نہ تم پر آے

نانا بھای سے ملال دے۔۔۔


محسن کی ہے خواہش زہرا

جتنا ہو دشمن کا پہرہ

آپ کو نوحہ سناے

نانا بھای سے ملال دے۔۔۔