لاش عباس پہ کہتے تھے حسین ابنِ علی
بھای کے مرنے سے بھائی کی کمر ٹوٹ گیء
آٹھ پہروں سے جو پیاسا تھا وفادار میرا
کر لیا نہر پہ قبضہ بھی تو پانی نہ پیا
جی کے اب کیا کروں جینے میں نہیں لطف کوی
بھای کے مرنے سے۔۔۔
لاش عباس پہ۔۔۔
جس کا کوئی نہیں ثانی وہ وفا کر کے گیا
ایک مشکیزے پہ دو بازو فدا کر کے گیا
اس وفادار کی فرقت میں کہوں گا میں یہی
بھای کے مرنے سے۔۔۔
لاش عباس پہ۔۔۔
ہاے بتیس برس ساتھ نبھایا جس نے
ایک شجر کی طرح مجھ پر کیا سایہ جس نے
عمر بھر بھای کو بھای نہ کہا جس نے کبھی
بھای کے مرنے سے۔۔۔
لاش عباس پہ۔۔۔
جب وہ گھوڑے سے گرا مجھکو صدا دی ایسے
باپ کو بیٹا مصیبت میں پکارے جیسے
وہ سدھارا تو مجھے جینے کی خواہش نہ رہی
بھای کے مرنے سے۔۔۔
لاش عباس پہ۔۔۔
ٹھوکریں کھاتا جو مقتل چلا کر کے بکا
بازو عباس کے دیکھے تو وہی بیٹھ گیا
چوم کر بازوے عباس کہا دل نے یہی
بھای کے مرنے سے۔۔۔
لاش عباس پہ۔۔۔
اپنے زانو پہ سر شیر جری رکھ کے کہا
صرف ایک بار مجھے بھای پکارو بھیا
کہنا چاہا تھا مگر سانس وفا کر نہ سکی
بھای کے مرنے سے۔۔۔
لاش عباس پہ۔۔۔
نوحہ کرنے لگا سفر بھی یہ کہہ کر مظہرل
خیمہء شاہ کا اس وقت عجب تھا منظر
سن کے شبیر کے نوحے کو بہن کہنے لگی
بھای کے مرنے سے۔۔۔
لاش عباس پہ۔۔۔