ملتا نہیں تھا کوی سہارا یزید کو
زینب نے اس طرح سے اجاڑا یزید کو
خاتون جنگ کر نہیں سکتی تھی اس لئے
خطبوں کی ذولفقار سے مارا یزید کو
السلام یا زینب کبرا السلام
بکھیرتی ہوئی راہوں میں روشنی زینب
مزاج حضرتِ شبیر لے چلی زینب
بکھیرتی ہوئی راہوں میں۔۔۔
جہاں میں مقصد شبیر عام کرتی رہی
جو کام بھای نے سونپا تھا کام کرتی رہی
کبھی حسین کی صورت کبھی علی کی طرح
یزید وقت کی نیندیں حرام کرتی رہی
تیری زباں ہے یا تیغ حیدری زینب
بکھیرتی ہوئی راہوں میں۔۔۔
یزیدیت کے لئے کام خوب ہو جاتا
جو آفتاب شریعت غروب ہو جاتا
زمانہ جہلے مرکب کی نیند سو جاتا
خدا کے دین میں شامل عیوب ہو جاتا
پس حسین نہ کرتی جو رہبری زینب
بکھیرتی ہوئی راہوں میں۔۔۔
تیرا وجود صداقت کا پاس بند رہا
تیرا وجود امامت کا پاس بند رہا
قران پاک کی تطہیر کی شہادت ہے
تیرا وجود طہارت کا پاس بند رہا
ہے تو ہی مشکیزہ عصمت کی چھاؤنی زینب
بکھیرتی ہوئی راہوں میں۔۔۔
علی کی لاڈلی ہمشیر شبر و شبیر
جنابِ فاطمہ زہرا کی ہو بہو تصویر
مصاہبین ستمگر کی لرزہ بان ہم دام
دیار شام میں کر کے کچھ اس طرح تقریر
مثال حیدر کرار چھا گیء زینب
بکھیرتی ہوئی راہوں میں۔۔۔
ستمگروں نے تو چاہا مگر نہ ہونے دیا
خدا کے دین میں بدعت کا گھر نہ ہونے دیا
گنوارا کر لیا خود داغ بے ردائی کا
برہنہ دین پیمبر کا سر نہ ہونے دیا
ہے تیرے خون میں شامل تونگری زینب
بکھیرتی ہوئی راہوں میں۔۔۔
سیرت حق و صداقت سے ہٹ گیء ہوتی
ایثار کفر میں دنیا ستم گیء ہوتی
تمام نبیوں کی محنت بھی زیر تخت یزید
قرآن پاک کے ہمراہ پٹ گیء ہوتی ہوتی
اگر مزاج زمانہ نہ موڑتی زینب
بکھیرتی ہوئی راہوں میں۔۔۔
خدا تیرا ہے امام و رسول تیرے ہے
جو پنجتن کے ہیں زینب اصول تیرے ہے
مہک رہا ہے گلستان کبریا جس سے
سبھی کلی ہے تیرے سارے پھول تیرے ہے
ہے تجھ سے دین محمد کے دلکشی زینب
بکھیرتی ہوئی راہوں میں۔۔۔
کہاں بیان کا محتاج ذکر ہے تیرا
ہر ایک ذکر کا سرتاج ذکر ہے تیرا
تیرے عمل تیرے کردار کی بدولت ہے
زباں زباں پہ اگر آج ذکر ہے تیرا
ہے تیرے ذکر کی محتاج ہر صدی زینب
بکھیرتی ہوئی راہوں میں۔۔۔
مثال حضرتِ میثم دہن عطا کر دو
ہمیں جنابِ فرض داق سا فن عطا کر دو
دعا یہ مونس و کوثر کی شادماں کی ہے
اے بی بی ہم کو بھی اوج سخن عطا کر دو
تمہاری بزم میں کرتے ہیں نوکری زینب
بکھیرتی ہوئی راہوں میں۔۔۔