بچپن میں اگر ماں مر جائے
اس غم سے بڑا غم کوی نہیں
حسنین کے دل سے پوچھو تو
اس زخم کا مرحم کوئی نہیں
یا مظلومہ یا معصومہ
یا زہرا
بچوں کو سنبھالے مظلومہ
یا مولا کی مدد کرے
معصوم اماموں کی مادر
ہاے کس سے فریاد کرے
یہ ظلم جو ڈھانے آئے ہیں
ان لوگوں میں کم کوی نہیں
حسنین کے دل سے۔۔۔
گھر جلتا ہے اٹھتا ہے دھواں
بے جان ہے بنت پیغمبر
روتے ہیں تڑپتے ہیں بچے
گھر میں ہے قیامت کا منظر
اور ہال نبی کی امت میں
رنجیدہ و برہم کوی نہیں
حسنین کے دل سے۔۔۔
اس غم میں نبی بھی روتے ہیں
یہ درد نہیں تم نے جانا
فضہ نے کہا با دیدۂ تر
اس طرح گھر میں مت آنا
یہ نور طہارت کا گھر ہے
اور تم میں محرم کوئی نہیں
حسنین کے دل سے۔۔۔
محسن کی شہادت پہلو میں
یہ زخم لگا کتنا گہرا
دیوار و در کے بیچ میں پھر
بیہوش ہوی گر کر زہرا
یہ درد بھرا لمحہ ہے
اس جیسا عالم کوی نہیں
حسنین کے دل سے۔۔۔
بابا کے بعد زمانے میں
ایسی مظلوم ہوی زہرا
دیوار پکڑ کر چلتی ہے
کمزور ضعیف کی طرح
بازو زخمی پہلو زخمی
ایک ہاتھ میں بھی دم کوی نہیں
حسنین کے دل سے۔۔۔
مجروح بدن پہلو زخمی
راتوں کو نیند آتی ہے
ہر ایک قدم دکھ دیتا ہے
ہر سانس قیامت ڈھاتی ہے
زہرا کی طرح سے دنیا میں
ہے چشمِ پر نم کوی نہیں
حسنین کے دل سے۔۔۔
آواز حسین کے رونے کی
جب کام میں زہرا کے آی
پھر بند کفن بھی ٹوٹ گےء
اور روح بدن میں گھبرای
سب بھرتے ہے دم دنیا میں
ماں جیسا ہمدرد کوی نہیں
حسنین کے دل سے۔۔۔
تربت بھی نہیں مظلومہ کی
تربت کی جگہ تربت کا نشاں
اس غم میں امام عصر کے بھی
ہے خون جگر آنکھوں سے رواں
اس غم میں اگر جو رو نہ سکے
وہ چشمِ ادم کوی نہیں
حسنین کے دل سے۔۔۔
اے شادماں ہم نوحہ پڑھ کر
جب کرتے ہے غم زہرا کا
روتے ہیں نسیم اس دن حیدر
اور کرتے ہیں ماتم زہرا کا
یہ مادر غم کا ماتم ہے
اس جیسا ماتم کوی نہیں
حسنین کے دل سے۔۔۔