بنت زہرا نے بھرے گھر کا اجڑنا دیکھا
اپنے پیاروں کا تہہ تیغ تڑپنا دیکھا
اے حسین آپ کی ہمت پہ زمیں کانپ گیء
اپنے ہاتھوں پہ جب اصغر کا تڑپنا دیکھا
بنت زہرا نے بھرے۔۔۔
جان ہی دیدی علمدار نے پانی کے لئے
پیاس سے جب کہ سکینہ کا بلکنا دیکھا
بنت زہرا نے بھرے۔۔۔
ہاے کیا وقت تھا کن آنکھوں سے لیلیٰ تم نے
نوجواں بیٹے کا دنیا سے گزرنا دیکھا
بنت زہرا نے بھرے۔۔۔
خوں بہاتے ہوئے آنکھوں سے ہر ایک زرے میں
فاطمہ آپ کی اولاد کا لٹنا دیکھا
بنت زہرا نے بھرے۔۔۔
تھام کر دل در خیمہ سے دم عصر علی
باپ سے بیٹی کا زینب نے بچھڑنا دیکھا
بنت زہرا نے بھرے۔۔۔