اے عزاداروں اے وفاداروں
فرش عزا کے تاروں
شبیر کے ماتم داروں
فکر نہ کرنا فاطمہ ہے نہ
ماتم کیا ہے تم نے بتاے گی فاطمہ
جنت میں تم سے پہلے نہ جائے گی فاطمہ
وعدہ ہے بخشوانے جب آے گی حشر میں
غازی کے دونوں بازو بھی لاے گی فاطمہ
ماتم کیا ہے تم نے۔۔۔
آنسوں بہاے تم نے جو نام حسین پر
رومال کھول کر وہ دکھاے گی فاطمہ
ماتم کیا ہے تم نے۔۔۔
پیاسوں کو تم نے پانی پلایا سبیل پر
کوثر کا جام تم کو پلاے گی فاطمہ
ماتم کیا ہے تم نے۔۔۔
پھر اشک کی نگاہوں سے دیکھیں گے سب تمہیں
جب تم کو اپنا کہہ کے بلاے گی فاطمہ
ماتم کیا ہے تم نے۔۔۔
جو بیٹیوں کو رکھتی ہے چادر کے ساے میں
ان ماؤں کو گلے سے لگاے گی فاطمہ
ماتم کیا ہے تم نے۔۔۔
فرش عزا بچھا کے بلاؤ تو ایک بار
دیکھو تمہارے گھر میں بھی آے گی فاطمہ
ماتم کیا ہے تم نے۔۔۔
رو رو کے دو حسین کے زخموں کا واسطہ
زوار کربلا کا بناے گی فاطمہ
ماتم کیا ہے تم نے۔۔۔
مجلس کا اہتمام کرو فکر مت کرو
آے گا بس وہ جس کو بلاے گی فاطمہ
ماتم کیا ہے تم نے۔۔۔
تم نے کبھی بھلایا نہیں غم حسین کا
تم کو کبھی بھی بھول نہ پاے گی فاطمہ
ماتم کیا ہے تم نے۔۔۔
زیشان عابدی ہو یا فرحان کوی بھی
ہر ماتمی کی شان سناے گی فاطمہ
ماتم کیا ہے تم نے۔۔۔